Eurozone PPI Report کا اجراء ، EURUSD کی مندی میں وسعت.
اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں پروڈیوسرز پرائس انڈیکس توقعات سے بہتر رہا۔
Eurozone PPI Report پرنٹ کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد EURUSD کی مندی کا رجحان وسعت اختیار کر گیا ہے۔
Eurozone PPI Report کی تفصیلات۔
یورپی ادارہ برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں خطے کا پروڈئوسرز پرائس منفی 0.5 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل منفی 0.6 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.4 فیصد رہی تھی۔ سالانہ انڈیکس منفی 7.6 فیصد آئی ہے۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔
توانائی کے شعبے میں یہ سطح منفی 0.9 اور خام مال (Raw Material) میں 0.2 فیصد رہی۔ ضیاع پذیر اشیاء (Non Durable Goods) کا انڈیکس 0.1 فیصد رہا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد پہلے سے مندی کے شکار یورو کی گراوٹ وسعت اختیار کر گئی ہے۔ شرح سود میں اضافے کے امکانات کم ہونے پر EURUSD اسوقت 1.0736 کی سطح پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکی کم ترین سطح 1.0728 رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔