EURUSD میں 1.0700 کے قریب مندی، Industrial Production دسمبر میں 2.6 فیصد پر آ گئی

Upbeat Financial Report raised chances of Early Rates Cut , decreased demand for European Common Currency

EURUSD میں 1.0700 کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے. آج ریلیز کی جانے والی Eurozone Industrial Production Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر European Sessions میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . جبکہ US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

European Industrial Production Report کے EURUSD پر اثرات.

آج European Statistics Bureau کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں Industrial Production کی سطح 2.6 فیصد رہی، جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 0.2 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے. اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ نومبر 2023 کے ساتھ کریں تو صنعتی پیداوار کی ریڈنگ منفی 0.3 فیصد رہی تھی. 

خیال رہے کہ European Industrial Production چھ ماہ کے بعد مثبت منظرنامہ پیش کر رہی ہے جو کہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور  Inflation میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے ، جس سے  European Central Bank کی آئندہ میٹنگ کے دوران طے شدہ پروگرام سے پہلے Rates Cut Program شروع ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوا.

یہی وہ محرک ہے جو کہ Euro  کی طلب میں کمی کا سبب بن رہا ہے . علاوہ ازیں US Dollar گزشتہ روز Consumer Price Index کے توقعات سے مثبت ڈیٹا ظاہر ہونے سے جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.

EURUSD کا ردعمل.

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد EURUSD کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے ، European Sessions کے دوران یہ 1.0700 کے قریب مندی کا شکار ہوا ہے .

EURUSD میں 1.0700 کے قریب مندی، Industrial Production دسمبر میں 2.6 فیصد پر آ گئی
EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button