EURUSD میں 1.0650 کے قریب بحالی، Industrial Production فروری میں 6.4 فیصد سکڑ گئی.
Euro finds demand after Downbeat Financial Data, Rates Cut chances squeezed
EURUSD میں 1.0650 کے قریب بحالی دیکھی جا رہی ہے. آج ریلیز کی جانے والی Eurozone Industrial Production Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر European Sessions میں European Central Bank کی آئندہ میٹنگ Rates Cut Policy شروع کئے جانے کے امکانات میں کمی آئی ہے . جس کے نتیجے میں Euro کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
European Industrial Production Report کے EURUSD پر اثرات.
European Statistics Bureau کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں Industrial Production کی سطح منفی 6.4 فیصد رہی، جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 5.7 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے. اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ جنوری 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں صنعتی پیداوار کی ریڈنگ 3.2 فیصد رہی تھی.
خیال رہے کہ European Industrial Production چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جو کہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کی سست روی اور Inflation میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے ، جس سے European Central Bank کی آئندہ میٹنگ کے دوران طے شدہ پروگرام سے پہلے Rates Cut Program شروع ہونے کے امکانات میں کمی آئی ہے .
یہی وہ محرک ہے جو کہ Euro کی طلب میں اضافے کا سبب بن رہا ہے . علاوہ ازیں US Dollar گزشتہ روز کے Geopolitical Conflict کے بعد سے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
مارکیٹ کا ردعمل.
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد EURUSD کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، European Sessions کے دوران یہ 1.0650 کے قریب بحال ہوا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔