اینڈریو بیلے کی پریس کانفرنس ، GBPUSD کی قدر میں بحالی.

BOE کے گورنر نے کہا کہ  سخت مانیٹری پالیسی کا نفاذ اسوقت تک جاری رہے گا جب تک افراط زر مقررہ اہداف تک  کنٹرول نہ کر لی جائے

اینڈریو بیلے نے کہا ہے کہ Policy Tightening Cycle معطل یا بند نہیں کیا گیا . بلکہ برطانوی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اس بار Interest rate میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی . وہ BOE Monetary Policy فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے .

اینڈریو بیلے نے پریس کانفرنس میں مزید کیا کہا. ؟

 

بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ساز کمیٹی نے CPI Report کے تشویشناک اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ حقائق Rate Hike Program  جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے تا کہ Inflation کو کنٹرول کیا جا سکے .

انہوں نے کہا کہ  ملک میں کئی عوامل ایسے ہیں جن کی وجہ سے  Cash  Rate میں اضافے کی حد مقرر کی گئی۔  گورنر بیلے کا  کہنا تھا کہ معاشی حالات کے مطابق ریٹس بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اور  سخت مانیٹری پالیسی کا نفاذ اسوقت تک جاری رہے گا جب تک افراط زر مقررہ اہداف تک  کنٹرول نہ کر لی جائے۔

گورنر بیلے نے کہا کہ  اسوقت ریٹس نہ بڑھانا متفقہ  فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پیش نظر گرتا ہوا گروتھ ریٹ اور معاشی سرگرمیوں کی سست روی ہے . انکا کہنا تھا کہ شرح سود بڑھانا  ترجیح نہیں بلکہ معاشی حالات کے مطابق ضرورت ہے .

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت افراط زر اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ کو دیا . برطانوی مرکزی بینک کے سربراہ نے  عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔

اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم گلوبلائزیشن کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست کیلیفورنیا سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔

شرح سود کا دارومدار معاشی صورتحال پر ہوتا ہے؟

BOE کے گورنر نے کہا کہ یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ Policy Tightening Cycle معطل کیا جا رہا ہے یا جاری رہ سکتا ہے۔ بلکہ لمحہ بہ لمحہ کئے جانیوالے فیصلے معاشی صورتحال ، لیکوئیڈٹی دباؤ اور لیبر مارکیٹ پر منحصر ہوتے ہیں۔ انہوں  نے واضح کیا کہ مرکزی بینک کے پاس لامحدود آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے کسے منتخب کیا جاتا ہے اس کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہوتا ہے۔ گورنر بیلے نے کہا کہ وہ افراط زر اور Growth Rate ، دونوں کو ہی کنٹرول کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل.

پریس کانفرنس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے .جس میں مانیٹری پالیسی اعلان کے بعد گراوٹ واقع ہوئی تھی . GBPUSD اسوقت 1.2200 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .

اینڈریو بیلے کی پریس کانفرنس ، GBPUSD کی قدر میں بحالی.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button