German Retail Sales Report جاری ، EURUSD کا ملا جلا ردعمل

جرمن محکمہ شماریات کے مطابق جولائی 2023ء میں ریڈنگ توقعات سے منفی رہی۔

German Retail Sales Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد EURUSD میں ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے جبکہ Dax Future میں مندی کا رجحان ہے۔

German Retail Sales Report کی تفصیلات

جرمن محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں جولائی 2023ء کے دوران ریٹیل سیلز کی ریڈنگ منفی 0.8 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ فگرز منفی 1.6 فیصد تھے۔

رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق ریٹیلنگ انڈسٹری کی سالانہ سیلز منفی 2.2 فیصد ہے۔ جبکہ معاشی ماہرین منفی 1.0 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا جائزہ لینے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہانہ اعداد و شمار گذشتہ کوارٹر کی سبھی رپورٹس سے زیادہ بہتر رہی ہے۔ لیکن سالانہ ریڈنگ پہلے سے منفی اور افراط زر (Inflation) کے گہرے اثرات ظاہر کر رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) کی قدر میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ 1.0900 کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ Dax Future میں منفی اور فروخت کا رجحان جاری ہے۔

German Retail Sales Report جاری ، EURUSD کا ملا جلا ردعمل

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button