German CPI Report کا اجراء ، یورو کی قدر میں اضافہ ، Dax30 میں منفی رجحان
اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023ء میں افراط زر کی سطح 5.9 فیصد رہی
German CPI Report ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد یورو کی قدر میں خلاف توقع تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
German CPI Report کی تفصیلات۔
جرمن محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں افراط زر کی سطح 5.9 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 6.1 فیصد کی توقع کی جا رہی تھی۔ اس طرح رواں سال پہلی بار Headline Inflation کی سطح 6 فیصد سے کم آئی ہے۔ جرمن کنزیومر پرائس انڈیکس کے تعین میں محکمہ شماریات کے علاوہ Bavaria کا ریسرچ ونگ بھی حصہ لیتا ہے۔ جس نے حقیقی افراط زر (Core CPI) کی ریڈنگ 7 فیصد کی ہے۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کریں تو جون کے فگرز 6.8 فیصد تھے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد یورو اور Dax30 میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) اسوقت 1.0887 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ Dax30 میں 70 پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔