Governor BOJ کا بیان ، Economy درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ، USDJPY میں مندی.

Bank of Japan's Governor said wages are likely associated with Inflation.

Governor BOJ کے بیان سے USDJPY کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے . واضح رہے کہ اگرچہ انہوں نے Inflation کو کنٹرول کرنے کے بارے میں تو کہا ہے ، تاہم Open Market Intervention اور Japanese Yen کی گرتی ہوئی قدر کو سپورٹ دینے کے لئے کسی واضح لائحہ عمل دینے سے گریز کیا ہے .

Governor BOJ نے مزید کیا کہا.؟

Bank of Japan کےسربراہ کازو اویدہ نے Borad of Directors کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ Japanese Economy درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور Labor Market  بھی ملازمتوں کے بہتر مواقع پیدا کر رہی ہے . انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ ملک سنگین Financial Crisis کا شکار ہے اور صارفین کی قوت خرید میں کمی آئی ہے .

گورنر اویدہ نے اپنی تقریر میں  ملازمتوں کے مواقع پر بات چیت کی . انہوں نے مفصل انداز میں اجلاس کے شرکا اور پالیسی ساز اراکین کو بتایا کہ Jobs Opportunities اور Wages میں اضافہ دو الگ الگ پہلو ہیں پہلے کا تعلق Growth Rate اور دوسرا Inflation سے مشروط ہوتا ہے . کازو اویدہ نے مزید کہا کہ Headline کی شرح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک آ جائیگی تب Labor Market  خود کار نظام کے تحت Wages میں اضافہ کر دے گی .

Open Market Intervention کے بارے میں بات کرنے سے گریز.

اگرچہ انہوں نے Consumer Price Index پر کھل کر خیالات کا اظہار کیا تاہم Japanese Yen کی گرتی ہوئی قدر کو سپورٹ دینے یا Bonds Selling Operation کے بارے میں براہ راست کچھ نہیں کہا . انہوں نے صرف یہ بتایا کہ Monetary Tools ضرورت پڑنے پر استمعال کئے جا سکتے ہیں .

USDJPY کا ردعمل.

Bank of Japan کے گورنر کی تقریر سے Japanese Yen کو کسی حد تک سپورٹ ملی اور اس کے مقابلے میں US Dollar کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے . Asian Sessions کے دوران یہ 151 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .

Governor BOJ کا بیان ، Economy درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ، USDJPY میں مندی.
USDJPY

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button