Japanese Consumer Confidence Report ریلیز ، جاپانی ین میں ملا جلا رجحان.

سروے کے مطابق رواں ماہ صارفین کے اعتماد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

Japanese Consumer Confidence Report ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد جاپانی ین میں ملا جلا اور منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔

Japanese Consumer Confidence Report کا جائزہ

Japanese Cabinet Office کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں صارفین کے اعتماد کی سطح 36.2 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 37.1 فیصد کی توقع تھی۔ عوام کا معیار زندگی (Overall Livelihood) ا فیصد کمی کے ساتھ 32.9 فیصد پر آ گیا ہے۔ جبکہ ذاتی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اسکا لیول 39 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق جاپانی صارفین کی قوت خرید 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 30 فیصد پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح جاپانی حکومت کے دعووں کے باوجود معیشت اور روزمرہ زندگی پر افراط زر کے منفی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بینک آف جاپان  نے گذشتہ 18 ماہ کے دوران اسی وجہ سے شرح سود میں اضافہ نہیں کیا تھا اور نرم مانیٹری پالیسی اختیار کئے رکھی تھی کہ شرح نمو (Growth Rate) پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حالانکہ اس تمام عرصے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں 10 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ۔ جس کے بعد اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) 146.168 پر آ گیا ہے۔ آج اسکی قدر میں مجموعی طور پر 0.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Japanese Consumer Confidence Report ریلیز ، جاپانی ین میں ملا جلا رجحان.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button