مارکیٹ مداخلت خارج از امکان نہیں۔ جاپانی وزیر خزانہ،USDJPY میں مندی.
FX Operations میں شفافیت کے حق میں ہیں۔ سنیچی سوزوکی۔
مارکیٹ مداخلت خارج از امکان نہیں۔ یہ کہنا ہے جاپانی وزیر خزانہ سنیچی سوزوکی کا جو ایک عوامی تقریب کے دوران مانیٹری پالیسی اور Growth Rate کے بارے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
جاپانی وزیر خزانہ نے مارکیٹ مداخلت کے بارے میں مزید کیا کہا۔ ؟
انہوں نے کہا کہ FX Operations کو انتہائی شفاف ہونا چاہیئے۔ تا کہ مارکیٹ فنڈامینٹلز اپنی جگہ پر قائم رہیں۔ سوزوکی نے یہ بھی کہا کہ عنقریب مانیٹری ٹولز کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بینک آف جاپان کے سربراہ کازو اوئیڈا نے بھی Open Market Intervention کو ممکنہ آپشن قرار دیا تھا۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران جاپانی کرنسی کی قدر میں زبردست کمی واقع ہوئی۔ تاہم بینک آف جاپان نے کرنسی کو سپورٹ دینے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ اسی وجہ سے گورنر کازو اوئیڈا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فاریکس مارکیٹس کا ردعمل۔
وزیر خزانہ کے بیان سے کسی حد تک جاپانی ین کو سپورٹ ملی ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) آج کے سیشن میں 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 147.20 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔