New Zealand Commodity Price Index جاری ، NZDUSD میں تیزی.
ستمبر 2023ء میں انڈیکس 1.3 فیصد رہا۔ تین ماہ کے دوران پہلی مثبت ریڈنگ۔
New Zealand Commodity Price Index جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد NZDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
New Zealand Commodity Price Index کی تفصیلات۔
ANZ Group کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انڈیکس کی سطح تین ماہ میں پہلی بار مثبت رہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ یہ منفی 2.9 فیصد تھی۔ اس طرح مقامی کرنسی کی قدر میں 1 فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔
رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر بین الاقوامی سطح پر ذرائع توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور چینی معیشت کی سست روی جاری رہی تو نیوزی لینڈ کے Freight Charges میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے کماڈٹیز پرائس انڈیکس مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) کی قدر میں تیزی آئی ہے۔ کیوی ڈالر اسوقت 0.39 فیصد مستحکم ہو کر 0.5937 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔