New Zealand trade Report ریلیز ، NZDUSD میں بحالی ۔

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں Terms of Trade توقعات سے مثبت رہیں۔

New Zealand Trade Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد NZDUSD میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔

New Zealand Trade Report کا جائزہ۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ٹریڈ میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل منفی 1.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ کوارٹر کے دور میں ملک کی بین الاقوامی تجارت میں 1.5 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی 80 فیصد ٹریڈ چین کے ساتھ منسلک ہے . حالیہ عرصے کے دوران اسکی معاشی سست روی سے کیوی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوے ہیں .

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ کیوی ڈالر اسوقت 0.5941 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دو ہفتوں کے دوران مسلسل گراوٹ کے بعد یہ ریکوری دیکھنے میں آئی ہے۔

New Zealand trade Report ریلیز ، NZDUSD میں بحالی ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button