NZDUSD میں بحالی کی لہر ، چینی معاشی پلان اور اہم ایونٹس پر نظر.

نیوزی لینڈ ڈالر    0.5940 کی مزاحمت  عبور کرنے  کی کوشش کر رہا ہے۔ NZDUSD مثبت ٹریگر کے انتظار میں

NZDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر    0.5940 کی مزاحمت  عبور کرنے  کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ رواں ہفتے اہم معاشی واقعات کے پیش نظر مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم ہے۔

NZDUSD مثبت ٹریگر کے انتظار میں

ایشیائی فوریکس سیشنز میں سرمایہ کار محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں. کیوی ڈالر  چین کی طرف سے مثبت خبروں کے انتظار میں ہے۔ مارکیٹ پلیئرز چینی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پلان کے انتظار میں ہیں جو کہ رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔

عالمی استحکام رسد اور چینی معیشت کے بارے میں خدشات

محتاط مارکیٹ موڈ کی بڑی وجہ عالمی سطح پر عدم استحکام رسد اور چینی تفریط زر کے رسک فیکٹرز ہیں. یہ دونوں چینی معیشت کی صورتحال سے جڑے ہوئے ہیں . دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور اور  سب سے زیادہ مصنوعات پیدا کرنے والی طاقت کورونا کے بعد دوبارہ سنبھل نہیں سکی.  چینی کمپنیاں اور پراپرٹی سیکٹر قرض تلے ڈوبے ہوئے ہیں.

چینی معیشت عالمی منظرنامے کے برعکس

جہاں دنیا کے دیگر تمام ممالک میں افراط زر (Inflation) مسلسل بڑھ رہی ہے اور گروتھ ریٹ کو نیچے لانے کا سبب بن رہی ہے، وہیں چین میں صورتحال اس کے برعکس ہے. اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجے کم ہو رہی ہیں . صورتحال کے اثرات ایشیائی ملک کے تمام ٹریڈ پارٹنرز بالخصوص آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر مرتب ہو رہے ہیں .

دنیا استحکام رسد کیلئے ہمیشہ چین کی طرف دیکھتی ہے 2008 میں آنے والے Recession میں یہ چین ہے تھا جس نے اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے یورو زون کو مشکل دور سے نکالا تھا.

15 سالوں کے بعد ایسی ہے صورتحال سے دوچار اس خطے کو وہ سپورٹ نہیں مل رہی جسکا سبب بیجنگ کے اپنے مسائل ہیں ، جو کہ اسے تین برس کے لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سست روی کی شکل میں درپیش ہیں .  تاہم آج سے چینی مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ مداخلت کی نئی پالیسی کا آغاز کیا ہے اقدام سے اس صورتحال کے بتدریج سنبھلنے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں . کم قیمت چینی اشیاء کی عالمی مارکیٹ میں فروخت اسے رسد کے مسائل سے دوچار کر رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

نیوزی لینڈ ڈالر  اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں واضح طور پر ریکوری مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اوور سولڈ ایریا ریڈنگ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح کیوی ڈالر 0.6000 کی طرف ریلی کا آغاز کر چکا  ہے۔ موجودہ سطح پر اسکا منظرنامہ ابھی بھی نیوٹرل ہے لیکن مومینٹم انڈیکیٹرز یہاں پر خریداری کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔

NZDUSD میں بحالی کی لہر ، چینی معاشی پلان اور اہم ایونٹس پر نظر.

اس لیول پر NZDUSD اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ہے۔ سپورٹ لیولز 0.5920 , 0.5880 اور 0.5845 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.5980 , 0.5960 اور 0.6010 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کر لے گا جو 20SMA کے بھی قریب ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button