یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک کی قدر میں گراوٹ

آج امریکی ڈالر (USD) ایک بار پھر جارحانہ موڈ اختیار کر گیا ہے آج اسکی طلب میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد تمام کرنسیز، کماڈٹیز اور اسٹاکس دفاعی انداز اختیار کر گئے ہیں۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.678 فیصد کمی کے بعد 1.0260 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) 0.174 فیصد مندی کے ساتھ 0.6890 پر آ گیا یے۔ آسٹریلین ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) آج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور 0.190 فیصد اوپر 1.5600 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورپی کرنسی (EUR/NZD) ملے جلے رجحان کے ساتھ اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ اسوقت یورو 0.03 فیصد کم ہو کر 1.6780 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.22 فیصد 0.406 فیصد مندی کے ساتھ 0.9820 پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ اگر بات کریں برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) 0.35 فیصد عدم استحکام کا شکار ہو کر 0.8680 پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.614 فیصد مندی کے ساتھ 1.1810 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.340 اوپر 0.9580 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button