Crude Oil Prices میں تیزی ، OPEC اجلاس میں پیداوار کم کرنے پر اتفاق کی اطلاعات.

Reuters Says deeper production cut may have 1 million barrels per day

Crude Oil Prices میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . OPEC اجلاس میں پیداوار میں مزید کمی کی اطلاعات کے بعد طلب میں اضافہ ہوا ہے .  عالمی خبر رساں ادارے Reuters کے مطابق تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک کے ممبر ممالک نے اپنے اختلافات پر قابو پاتے ہوئے 1 ملین بیرل یومیہ کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے .

OPEC میٹنگ کے فیصلوں کا پس منظر.

Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC کا 26 نومبر کو شیڈولڈ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا . جس  کے بعد اسے آج منعقد کیا گیا . . امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق رکن ممالک Production میں کمی اور سپلائی کے معاملات پر اختلافات کے شکار ہیں . تاہم اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں .

سعودی حکام پیداوار میں 20 لاکھ بیرلز یومیہ کمی کو آئندہ سال مئی تک وسعت جبکہ United Arab Emirates اور Kuwait جنوری 2024 سے اسے معمول پر لانا چاہتے تھے. اسی معاملے پر اختلافات اس حد تک شدت اختیار کر گیے  کہ 26 تاریخ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا . ریاض کی جانب سے دیگر ریاستوں کو یہ پیغام بھی دیا  گیا کہ اگر انہوں نے Production Cut Decision  کو سپورٹ نہ کیا تو مملکت اپنی طرف سے پیداوار میں کمی کا تسلسل جاری رکھے گی .

Crude Oil prices کی صورتحال.

WTI Crude Oil  کی قیمت  78 ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے .گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .

Crude Oil Prices میں تیزی ، OPEC اجلاس میں پیداوار کم کرنے پر اتفاق کی اطلاعات.
WTI

دوسری طرف Brent Crude Oil  میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا  جا رہا ہے  . اسوقت یہ 83 ڈالرز سے  اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.

دوسری طرف Brent Crude Oil  میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا  جا رہا ہے  . اسوقت یہ 83 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
Brent

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button