ایشیاء پیسیفک فاریکس:جاپانی ین (JPY ),آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور نیوزی لینڈ ڈالر (NZD ) مستحکم
آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Session ) میں جاپانی ین مسلسل مستحکم اور اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) گزشتہ 24 گھنٹوں سے دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ اور 0.82 فیصد کمی کے ساتھ 145.55 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی مجموعی طور پر 0.671 فیصد کم ہو کر 146.49 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین ہی کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) میں بھی 0.001 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد Aussies ڈالر 94 روپے 59 پیسے پر آ گیا ہے۔ آج اگر ہم فاریکس سیشن کا جائزہ لیں تو جاپانی ین (JPY ) پر گزشتہ دنوں جاپانی مرکزی بینک کی مداخلت (Open Market Intetference ) کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) آج گزشتہ رات سے تیزی کے بعد موجودہ سیشن میں 0.004 فیصد معمولی گراوٹ کے ساتھ 0.6490 کی سطح پر آ گیا ہے۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD ) آج بھی مثبت موڈ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے اور 0.010 کی تیزی کے ساتھ 0.8800 پر آ گیا ہے۔
آگے بڑھتے ہوئے ذکر کرتے ہیں Aussies اور Kiwies کے مقابلے کا۔ آج نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) 0.003 فیصد کم کو کر 1.1110 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) مستحکم نظر آ رہا ہے اور 0.03 فیصد اوپر 0.5830 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 فیصد مضبوط ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔