جاپانی ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم، USD بیک فٹ پر

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (AsIa Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.388 فیصد مندی کے ساتھ 136.1500 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے ہی مقابلے میں یورو (EUR/JPY) بھی گراوٹ کا شکار ہے اور 0.180 فیصد کمی کے ساتھ 144.4000 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) اسوقت 0.12 فیصد نیچے 0.9180 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) مستحکم نظر آ رہا ہے اور 0.200 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9180 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/USD) 0.490 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6720 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) 0.290 مستحکم ہو کر 1.0510کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں بات کریں گے امریکی ڈالر کے خلاف کیوی ڈالر (NZD/USD) 0.260 فیصد اوپر 0.6390 پر مثبت انداز میں آگے بڑھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button