یورپی فاریکس (EU FX ): یورو، پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں گراوٹ
آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Session ) کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ اسوقت مجموعی طور پر اس سیشن کے دوران یورو 0.499 فیصد کمی کے بعد 0.9760 کی سطح پرٹریڈ کر رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP ) 1.150 فیصد اوپر 0.8710 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگرچہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی آئی ہے لیکن امریکی آئی۔ایس۔ایم سروسز (ISM Services) کے توقعات کے برعکس اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد یورو 0.9700 سے دوبارہ اوپر بحال ہو رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین ( JPY/EUR ) آج یورو کے دفاعی انداز اختیار کرنے اور جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan)کی طرف سے معاشی پلان کی وضاحت کے بعد جاپانی ین مسلسل مستحکم ہو رہا ہے۔ موجودہ سیشن کے دوران ین 0.35 فیصد مستحکم ہو کر 0.6910 کی سطح پر مثبت ٹرینڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD ) 0.26 فیصد مستحکم ہو کر 1.5490 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD ) آج 0.11 فیصد اوپر 1.6880 پر آ گیا ہے۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF ) موجودہ سیشن کے دوران 0.34 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9880 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) اسوقت 1.06 فیصد مثبت ٹرینڈ کے ساتھ 1.0130 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج برطانوی پاؤنڈ کے لئے شرح سود (Interest Rate ) میں اضافے کے علاوہ مثبت معاشی رپورٹس کی وجہ سے مسلسل تیزی کا مومینٹم حاصل کرنے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں ( GBP/USD ) موجودہ سیشن کے دوران اگرچہ نیچے آتا ہوا نظر آ رہا ہے تاہم آج دن بھر تینوں نفسیاتی حدیں عبور کر کے 1.1700 کی سطح پر آ گیا تھا اور اسوقت بھی اسی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔