امریکی ڈالر کے مقابلے میں کینیڈین ڈالر 22 سال کی کم ترین سطح پر

امریکی ڈالر ( USD) کے مقابلے میں کینیڈین ڈالر ( CAD ) گذشتہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ آج کینیڈین ڈالر 1.3300 پر بند ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں کینیڈین ڈالر آج موضوع بحث رہا جس کی تاریخی گراوٹ کی وجہ کینیڈین مرکزی بینک ( Bank of Canada ) کی مالیاتی پالیسی (Monetary Policy) کو قرار دیا جا رہا ہے ۔ عالمی معاشی اداروں کے مطابق نرم مالیاتی پالیسوں کے کینیڈین ڈالر پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور آنیوالے دنوں میں مزید گراوٹ دیکھنے میں آ سکتی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے آخری بار کینیڈین کرنسی 2000 ء میں کساد بازاری ( Recession ) کی وجہ سے 1.3300 کی سطح پر دیکھی گئی تھی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔