Alibaba کا ترکی میں 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان۔

چینی کمپنی E-Commerce کے شعبے میں ترک کمپنیوں سے اشتراک کرے گی۔

Alibaba نے ترکی میں 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ چینی کمپنی ترک کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے استنبول میں E-Commerce پلیٹ فارم قائم کرے گی۔

Alibaba کی ترکی میں سرمایہ کاری۔

چینی ای۔کامرس جائنٹ کمپنی Alibaba کے صدر مائیکل ایونز نے گذشتہ روز ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ترکی میں علی بابا کے پروجیکٹس کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر رجب طیب اردگان نے ترکی میں چینی کمپنیوں کو دی جانیولی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مائیکل ایونز نے ترک لیڈر کی استنبول شہر میں بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر قائم کرنے پر تعریف کی اور آئی۔ٹی ، ای۔کامرس اور ہیومن ڈویلپمنٹ سمیت کئی اہم شعبوں میں پروجیکٹس شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کمپنی انقرہ ، استنبول اور انطالیہ میں کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ جن کا مجموعی حجم 1.4 ارب ڈالرز ہے۔ تاہم اسے وسعت دیتے ہوئے نئے ڈیٹا اور لاجسٹک سپورٹ سینٹرز تعمیر کئے جائیں گے۔

ترکی میں چینی سرمایہ کاری کا حجم۔

اسوقت تک چین یورپی یونین کے بعد ترکی میں سرمایہ کاری کرنیوالا دوسرا بڑا شراکت دار ہے۔ جسکی 1148 کمپنیاں ایشیاء اور یورپ کے سنگم پر واقع اس ملک میں کام کر رہی ہیں۔ اس Foreign Direct Investment کا والیوم 7 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر چینی سرمایہ کاری لاجسٹک سپورٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہے . یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس میں سے زیادہ تر چینی سرمایہ کاری اردوگان کے 20 سالہ دور میں ہوئی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button