ایشیائی مارکیٹس میں یورو (Euro) اور برطانوی پاؤنڈ (GBP) کی قیمتوں میں کمی

یورو گر کر کم ترین تاریخی قیمت پر, برطانوی پاؤنڈ اور جاپانی ین کی قیمت میں ریکارڈی کمی

اس وقت، ایشیائی مارکیٹس کی شروعات کے ساتھ ہی امریکی ڈالر (USD) کے مقابلے میں یورو (Euro), برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) اور جاپانی ین (USDJPY) کی قدر کم ہوگئی۔ یورو کی قدر 0.9564 ڈالر کے برابر تک گر گئی ہے۔ اس بات کو یہاں ذکر کرنے کی ضرورت ہے کہ یورو (EURUSD) اب اس سطح پر پہنچ گئی جو عالمی بینکوں نے تیسرے معاشی کوارٹر کے دوران یورو کے لئے 0.9500 کے قریب کی پیشگوئی کی تھی۔ یہ در حقیقت یورو کی تاریخ میں کم سے کم قیمت ہے۔

دوسری طرف، برطانوی پاؤنڈ (GBP) بھی آج ایک بار پھر کم ہوا ہے۔ تازہ ترین کمی کے بعد برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر (GBPUSD) کے مقابلے میں 1.0700 کے نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 1.0681 پر آ گیا ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں آج بھی برطانوی پاؤنڈ کی فروخت جاری ہے۔ برطانوی حکومت کے ٹیکس پلان کے بعد سے برطانوی کرنسی کی تاریخی کمی رونما ہوگئی ہے۔

جاپانی ین (Yen) کی قدر میں بھی ریکارڈی کمی ہوگئی ہے۔ جاپانی حکومت کی اوپن مارکیٹ مداخلت کے باوجود آج بھی جاپانی کرنسی (USDJPY) 145 کے برابر تک گر گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہ لیول ہے جسے جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) نے Red Line قرار دیا تھا۔ برطانوی پاؤنڈ بھی یورو کے مقابلے میں دوبارہ کم ہوگیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button