یورو، پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں گراوٹ

یورو، پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ امریکی ڈالر محدود رینج میں پیشقدمی کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج یورپی سیشنز (EU Sessions) کے دوران اگرچہ اسپین کی GDP رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے بعد یورو کسی حد تک اپنی قدر کو بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔ تاہم اسوقت وقت بھی یہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں (EURUSD) 0.165 فیصد کی کمی کے ساتھ 1.0870 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY-EUR) 0.380 فیصد تیزی کے ساتھ 0.7080 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیئن ڈالر کے خلاف یورو (EUR-AUD) 0.02 فیصد کمی کے ساتھ 1.5300 پر آ گیا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (NZD-USD) 0.095 فیصد مندی کے ساتھ 1.6760 پر گراوٹ کا شکار ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD-CHF) 0.270 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 0.9230 پر ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR-CHF) بھی 0.010 فیصد کے اضافے سے 1.0020 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR-CAD) 0.002 فیصد نیچے 1.4478 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD-CAD) 0.006 فیصد کی پیشقدمی کے ساتھ 1.3327 کی سطح پر محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR-GBP) 0.11 فیصد کے اضافے کےساتھ 0.8790 کی سطح پر آگے بڑھتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ یورو کہ قدر میں آج کی یورپی معاشی رپورٹس کے بعد بحالی نظر آ رہی ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP-USD) 0.331 فیصد کی گراوٹ کا شکار ہوا ہے جس کے بعد یہ 1.2400 سے نیچے 12360 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button