ایشیائی اور آسٹریلین فاریکس مارکیٹس کا جائزہ ۔
آج ایشیئن مارکیٹس ( Asian Markets ) میں جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر ( USD/JPY ) اپنی امریکی سیشنز ( U.S Sessions ) کی سطح 145 کے بالکل قریب 144.87 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ اسکی ایک مضبوط نفسیاتی حد (Resistance ) ہے لیکن یہ جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) کی طرف سے مقرر کردہ Red Line بھی یے یعنی گزشتہ ہفتے کے دوران دو بار جاپانی مرکزی بینک نے امریکی ڈالر کے 145 کی حد عبور کرنے پر اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کی تھی۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ یہ 1977 ء کے بعد جاپانی ین کی کم ترین سطح بھی ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے خلاف یورو (EUR/JPY ) آج 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 142 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر (AUD/JPY ) اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور 0.29 فیصد گراوٹ کے بعد 94.1350 پر آ گیا ہے۔ Asian Markets
جبکہ اس جوڑے کس مضبوط سپورٹ لیول (Support Level ) 95 ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) آج 0.29 فیصد کمی کے بعد 0.5700 کی سطح پر یعنی اپنی Support پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کیوی ڈالر کی قدر میں 9 فیصد سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود ( Interest rate ) بڑھائے جانے اور جاپانی مرکزی بینک کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت کے بعد سے نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD ) مسلسل اپنی قدر کو برقرار رکھنے کے لئے Struggle کرتا ہوا نظر آ رہا ہے اور ان کے علاوہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) کی قدر میں بھی 0.23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اسوقت یہ پیئر 0.6501 کی نفسیاتی سطح (Support ) پر Move کر رہا ہے لیکن اس سطح کو برقرار رکھنے کیلئے آسٹریلین کرنسی کے پاس کوئی مثبت ٹریگر (Positive Trigger ) نظر نہیں آ رہا۔ امریکی فیڈرل ریزرو اور جاپانی مرکزی بینک کے واقعات کے بعد سے آسٹریلین ڈالر اپنی 13 فیصد قدر کھو چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔