Asian Stocks میں تیزی کا رجحان ، چینی حکومت نے 278 بلین ڈالرز پر مشتمل Recovery Plan جاری کر دیا.

Hangseng is up by 500 points , as the Capital Markets will support the initiative

Asian Stocks میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . Capital Market کو Deflation سے نکالنے کے لئے چینی حکومت کا  278 بلین ڈالرز پر مشتمل Recovery Plan جاری کئے جانے کے بعد مارکیٹس میں سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ ہوا ہے. یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Stocks Recovery Plan کو Peoples Bank of China اور Hong Kong حکومت کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے . تاہم BOJ Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کے فیصلے سے Nikkei225 میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے .

Stocks Recovery Plan کیا ہے اور یہ کس طرح سے Capital Markets کو بحال کرنے میں کردار ادا کرے گا؟

Chinese Government کی طرف سے جاری کردہ اس منصوبے کے تحت 278 بلین ڈالرز پر مشتمل فنڈ قائم کیا گیا ہے جو کہ Covid19 کی عالمی وبا کے بعد Listed Companies کے نقصانات کا ازالہ کرے گا اور براہ راست ٹریڈنگ میں سرمایہ Inject کر کے Stock Markets کو بحالی میں مدد دے گا .

Hong Kong Stock Market کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ Hangseng کو مرکزی حکومت کے ساتھ منسلک کر کے Shanghai اور Shenzhen مارکیٹس کو سپورٹ دی جائیگی . اس اعلان کا سرمایہ کاروں اور Corporate Sector کی طرف سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے . جس کے بعد معاشی سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع ہونے کی توقع ہے .

BOJ Monetary Policy کا اعلان اور Nikkei225 میں مندی.

آج Bank of Japan کی Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا. کئی روز سے Negative Interest Rate  ختم کرنے کی افواہوں اور بیانات کے برعکس مرکزی بورڈ نے Ultra Easing Policy کا تسلسل جاری رکھتے ہوے  Terminal Rates میں کوئی تبدیلی کی اور اور نہ ہی مستقبل میں اسے ختم کرنے کا کوئی روڈ میپ دیا ہے . جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  گورنر کازو اویڈہ نے  Negative Rates جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ Alternative Monetary Tools استمعال کرتے ہوئے Yen کو ضروری  سپورٹ دیں گے .

Asian Stocks میں تیزی کا رجحان ، چینی حکومت نے 278 بلین ڈالرز پر مشتمل Recovery Plan جاری کر دیا.
BOJ Monetary Policy Statement

اگرچہ یہ اعلان متوقع تھا تاہم Open Market Intervention کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد Nikkei225 میں فروخت کا رجحان نظر آیا .

مارکیٹ کی صورتحال.

Nikkei225 میں منفی رجحان جاری ہے . انڈیکس 29 پوائنٹس کمی   کے ساتھ 36517 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے. جبکہ مارکیٹ میں معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی فروخت کی لہر ریکارڈ کی گئی.

Asian Stocks میں تیزی کا رجحان ، چینی حکومت نے 278 بلین ڈالرز پر مشتمل Recovery Plan جاری کر دیا.
NIKKEI225

Hangseng میں آج  معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہے تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15363 پر ٹریڈ کر رہا ہے. اسکی رینج 14994 سے 15516 کے درمیان ہے. جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک 2 ارب 3 کروڑ شیئرز کا لین دہن ہو چکا ہے

Hangseng
Hangseng

دیگر ایشیائی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو Straight Times index میں چینی ڈیٹا کے زیر اثر 14 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ  Shanghai composite میں 29 پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی ہے . ادھر Shenzhen Index میں 116 پوائنٹس کا  اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے جس کے بعد انڈیکس 8596 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button