بینک آف جاپان کی اوپن مارکیٹ مداخلت: USDJPY میں شدید گراوٹ
ر بینک آف جاپان کی اوپن مارکیٹ مداخلت سے USDJPY میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔
ایشیائی سیشنز کے آغاز میں جاپانی وزارت خزانہ کی ہدایات پر ین سرٹیفیکیٹس مارکیٹ میں فروخت کئے جا رہے ہیں جن کا بنیادی مقصد جاپانی ین کی طلب (Demand) میں اضافہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ U.S Non Farm Payroll کے انتہائی مثبت اعداد و شمار کے نتیجے میں امریکی ڈالر انتہائی جارحانہ انداز اختیار کر گیا تھا اور ین کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی۔ دیگر سینٹرل بینکوں کے شرح سود میں اضافے کے برعکس بینک آف جاپان متبادل مانیٹری ٹولز کے استعمال سے کرنسی کی قدر کو گرنے سے بچاتا ہے۔ گذشتہ روز USDJPY کے 142 کی ریڈ لائن کو چھونے کے بعد یہ ہنگامی اقدام اٹھایا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔