Gold Price محدود رینج میں 2065 ڈالرز کے قریب ، تعطیلات کی وجہ سے Trading Volume میں کمی.

Red Sea Seizure and Muted Fed activities on Cut Rates pushing investors in a fix

Gold Price محدود رینج میں 2065 ڈالرز کے قریب ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات میں تعطیلات کی وجہ سے ٹریڈنگ والیوم میں کمی اور Federal Reserve کی سرگرمیاں بند ہونے سے  Rates Cut Program پر غیر یقینی صورتحال کے علاوہ Middle East میں Red Sea Seizure سے گھبرائے ہوئے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز شامل ہیں .

Christmas اور سال نو کی تعطیلات اور محدود ٹریڈنگ سیشنز.

دنیا کے زیادہ تر ممالک میں Christmas اور سال نو کی تعطیلات جاری ہیں ، جبکہ محدود  سیشنز ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سے ٹریڈنگ والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے . جبکہ US Federal Reserve کی طرف سے بھی بیانات نہ آنے سے Rates Cut Policy پر بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ US Bonds Yields آج 4 فیصد کے قریب اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں ، اسی وجہ سے سنہری دھات سمیت Commodities بھی بحالی کی جہدوجہد کرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں .

BOJ Meeting Minutes کا اجرا اور Asian Markets میں طلب کی کمی.

Bank of Japan کی Monetary Policy  کے لئے ہونے والی میٹنگ کے Minutes جاری کر دئیے گئے . کئی روز سے Negative Interest Rates ختم کرنے کی افواہوں اور بیانات کے برعکس مرکزی بورڈ نے متفقہ طور پر  Ultra Easing Policy کا تسلسل جاری رکھتے ہوے  Terminal Rates میں تبدیلی کرنے کا کوئی روڈ میپ جاری نہیں کیا  .

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  گورنر کازو اویڈہ نے  موجودہ Policy جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ Alternative Monetary Tools استمعال کرتے ہوئے Yen کو ضروری  سپورٹ دیں گے .

Japanese Yen ایشیائی مارکیٹس میں Gold سمیت تمام Precious Metals کی Clearance کے لئے استمعال کی جاتی ہے . اس کی طلب میں کمی کے براہ راست اثرات ان پر مرتب ہوتے ہیں .

Red Sea کی بندش کس طرح سے Gold Price پر اثرات مرتب کر رہی ہے .؟

Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں . Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .

 حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza  پر بمباری کے بعد انہوں  نے صیہونی ریاست  سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بہت سے بڑی کارگو تجارتی کمپنیاں اپنے جہازوں کا رُخ موڑنے یا انھیں روکنے پر مجبور ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی  20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2040 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price محدود رینج میں 2065 ڈالرز کے قریب ، تعطیلات کی وجہ سے Trading Volume میں کمی.
Gold Price Technical Chart

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button