RBA Minutes کا اجرا . AUDUSD کی قدر میں تیزی .
Aussie Dollar ایشیائی سیشن کے دوران محتاط مارکیٹ موڈ کے باوجود 0.6352 پر ٹریڈ کر رہا ہے .
RBA Minutes ریلیز کر دئیے گئے . جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . Aussie Dollar ایشیائی سیشن کے دوران محتاط مارکیٹ موڈ کے باوجود 0.6352 پر ٹریڈ کر رہا ہے .
RBA Minutes کی تفصیلات.
ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرکزی بورڈ نے Rate Hike Program بند کرنے سے پہلے 25 بنیادی پوائنٹس اضافے پر بحث کی. ممبران نے یہ بھی نوٹ کیا کہ حالیہ عرصے کے دوران Headline Inflation میں دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، جبکہ Employment Report بھی مارکیٹ پر دباؤ کی نشاندہی کر رہی ہے . یہی وجہ تھی کہ فیصلہ ساز اراکین شرح سود میں مزید اضافے پر متفق ہوئے .
معاشی رپورٹس کے مطابق آئندہ کی حکمت عملی کا تعیّن.
مرکزی کمیٹی کے اراکین اس امر پر بھی متفق تھے کہ مستقبل کے تمام مانیٹری فیصلے معاشی رپورٹس کے مطابق کئے جائیں گے . جس کا واضح پہلو Policy tightening cycle بند کرنے کی بجائے معطل کرنا لیا جا سکتا ہے . تاہم پیچیدہ عالمی حالات کے باوجود بنکاری نظام اور لیکویڈیٹی سسٹم پر اطیمنان کا اظہار کیا گیا .
مارکیٹ کا ردعمل.
گزشتہ اجلاس کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد AUDUSD میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . آسٹریلوی اثاثہ محتاط مارکیٹ موڈ کے باوجود اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کرنے میں مصروف ہے .
ایشیائی سیشنز کے دوران یہ 0.6352 پر آ گیا ہے . اس سطح سے اوپر اس کے سامنے سب سے بڑی مزاحمت 0.6380 ہے . جسے عبور کرنے پر 0.6400 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا ، اور سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو جائینگے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔