کرسٹین لیگارڈ کی یورپی پارلیمنٹ میں تقریر ، بنیادی سطح پر Recession موجود نہیں ہے.
مثبت خطاب کے باوجود یورو میں مندی کا رجحان برقرار۔
کرسٹین لیگارڈ نے یورپی پارلیمٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں Recession بنیادی سطح پر موجود نہیں ہے۔
کرسٹین لیگارڈ نے مزید کیا کہا۔ ؟
صدر یورپی سینٹرل بینک نے اپنی تقریر میں معاشی فیصلوں اور Monetary Policy کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں Rate Hike Program شروع کیا گیا ، انکا تقاضہ یہی تھا۔ تاہم بدلتی ہوئی معاشی صورتحال میں معاشی رپورٹس کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لیبر مارکیٹ گذشتہ کوارٹر کی نسبت زیادہ بہتر پرفارم کر رہی ہے۔ اور یہ اس دباؤ کو کنٹرول کئے جانے کی نشاندہی کر رہی ہے جو یوکرائن پر روسی حملے سے شروع ہونیوالے توانائی کے بحران سے پیدا ہوا تھا۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) فروخت کے دباؤ کا شکار رہا۔ اگرچہ کرسٹین لیگارڈ کی مانیٹری پالیسی پر پریس کانفرنس کے مقابلے میں پارلیمنٹری سیشن کے دوران صدر یورپی بینک کی طرف سے الفاظ کا چناؤ خاصا مناسب تھا۔ تاہم اسکے باوجود یورو پہلے سے موجود مارکیٹ موڈ تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔