ایشیائی اور آسٹریلوی فاریکس مارکیٹ کا جائزہ
آج ایشیائی فاریکس سیشنز ( Asian Forex Sessions ) میں سب سے بڑی خبر نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک ( Reserve Bank Of New Zealand ) کی طرف سے شرح سود ( Interest Rate ) میں اضافے کا اعلان ہے جس کے بعد مشرق بعید ( Asia Pacific ) کی کرنسیز میں خریداری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج جاپانی ین اور امریکی ڈالر کا پیئر ( USD/JPY ) اپنی کل کی سطح 144 کے آس پاس ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگرچہ کل کے یورپی سیشنز ( European Sessions ) میں جاپانی ین ( Japanese Yen ) دوبارہ 145 تک گراوٹ کا شکار ہوا تھا تاہم کل امریکی صنعتی پیداواری رپورٹ ( U.S Industrial Production report ) کے مایوس کن اعداد و شمار کے اجراء کے بعد سے امریکی ڈالر Back Foot پر جاتا ہوا دکھائی دیا ہے اور جاپانی ین دوبارہ 144 کی سطح تک آ گیا ہے۔ دوسری طرف یورو اور جاپانی ین کا جوڑا ( EUR/JPY ) آج 0.25 فیصد کی گراوٹ کے بعد 143 کی سطح پر آ گیا ہے جو کہ جاپانی ین (Yen ) کیلئے ایک مثبت خبر ہے۔ کل جاپانی ین یورو کے مقابلے میں بھی 145 تک گر گیا تھا تاہم آج قدرے مستحکم نظر آ رہا ہے۔
آسٹریلین ڈالر کے لئے مرکزی بینک ( Reserve Bank Of Australia ) کی طرف سے شرح سود میں اضافے ( Cash rate Hike ) کی کوئی سپورٹ نظر نہیں آ رہی کیونکہ توقعات کے برعکس صرف 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا اعلان Aussie Currency کی تاریخی گراوٹ کی شکار قدر کو سہارا دینے کے لئے کافی نظر نہیں آ رہی۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر ( AUD/USD ) اپنی کل کی سطح 0.6460 سے 0.001 فیصد گراوٹ کے سے 0.6480 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) کی قدر پر نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک ( Reserve Bank Of New Zealand ) کی طرف سے توقعات کے مطابق شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کے اعلان کے بعد 0.001 فیصد مستحکم ہو کر 0.57 کی سطح پر مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔