ایشیئن مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان

آج ایشیئن مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جاپان کی نیکائی۔225 ( Nikkei-225 ) مارکیٹ انڈیکس 711 پوائنٹس کی مندی سے 28 ہزار کی نفسیاتی سطح توڑ کر 27905 پر آ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس ( Hang Sang Index ) آج 19 ہزار کے بینچ مارک سے نیچے 18834 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس 33 پوائنٹس کی کمی سے 3230 جبکہ شینزین انڈیکس 178 پوائنٹس کی گراوٹ سے 11745 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیا کی نیفٹی ( Nifty ) 170 پوائنٹس کی کمی سے 17301 پر دیکھی جا رہی ہے۔ تائیوان کا ٹی۔سیک ( T.Sec ) انڈیکس 224 پوائنٹس کی کمی سے 14670 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 170 پوائنٹس کی کمی سے 6839 اور نیوزی لینڈ اسٹاکس 130 پوائنٹس کی مندی سے 11631 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ممبئی سینسیکس ( Mumbai Sensex ) 528 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 60043 کی سطح پر موو ( Move ) کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button