امریکی اسٹاکس میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ
آج امریکی اسٹاکس میں بھی دیگر عالمی مارکیٹس (Global Markets) کی طرح زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ چینی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دیئے جانے کے بعد دنیا بھر میں کورونا کی وباء کی نئی لہر کے پیدا ہونے کے خوف اور رسک فیکٹر میں عالمی سطح پر میکانزم متعارف کروائے جانے اور سفری اصول طے ہونے کے بعد امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand) میں ہونیوالی کمی ہے۔
آج Dow Jones Industrial Average میں زبردست تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ انڈیکس 374 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33256 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 33020 سے 33292 کے درمیان رہی ہے جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 14 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ Nasdaq میں بھی سرمایہ کاری کا متاثرکن حجم اور شیئر والیوم دکھائی دے رہے ہیں۔ Nasdaq Composite انڈیکس 270 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10483 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 40 کروڑ شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے۔ آج S&P میں ملا جلا لیکن قدرے مثبت رجحان ہے۔ S&P500 انڈیکس 72 پوائنٹس کے اضافے سے 3855 پر آ گیا ہے۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی بہترین شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کا حجم نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 217 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15254 کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 15265 اور کم ترین لیول 15037 رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں 1.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے Russel2K انڈیکس کا۔ جو کہ آج 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1765 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔