Swiss Investor Sentiment رپورٹ جاری ، USDCHF کی قدر مستحکم ۔
ڈیٹا کے مطابق نیا کاروبار شروع کرنے کے اعتماد میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی۔
Swiss Investor Sentiment Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد USDCHF کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے۔
Swiss Investor Sentiment کی تفصیلات۔
کریڈٹ سوئس بینک کی طرف سے جاری کردہ سروے ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ ملک میں نیا کاروبار شروع کرنے کے اعتماد کی شرح منفی 37.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جبکہ معاشی ماہرین 27.6 فیصد کمی کی توقع کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ منفی 27.6 فیصد ہی تھی۔
رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا کہ سوئس معیشت Inflation اور Recession کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکی۔ جس سے سال کے تیسرے اور آخری کوارٹر میں GDP کم رہنے کی توقع ہے۔ بڑے پیمانے پر کئے گئے اس سروے میں Credit Suisse کے ساتھ CFA Society نے تعاون کیا تھا۔
اعداد و شمار ملکی معیشت کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہے ہیں ؟
ڈیٹا توقعات سے انتہائی منفی رہا ہے۔ اس سے قبل جاری ہونیوالی جی ڈی پی رپورٹ میں گذشتہ ماہ کے دوران بھرپور تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کی بحالی کو ظاہر ہو رہی تھیں ۔ بین الاقوامی ٹریڈ میں ایکسپورٹس اگست کی نسبت 18.4 فیصد بڑھیں ۔ جبکہ خام مال کی درآمدات (Imports) میں 7.9 فیصد زیادہ رہی۔
اس سے صنعتی پیداواری عمل میں تیزی بھی نظر آئی رہی ہے۔ سوئس گھڑیوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 32 جبکہ سالانہ شرح میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں گولڈ ایکسپورٹس 4 فیصد بڑھیں۔ مجموعی طور پر سابقہ تمام فگرز انتہائی حوصلہ افزاء اور یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے عالمی معاشی بحران کی شدت میں کمی کی علامت تھے
خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں سوئٹزرلینڈ نے روس سے گولڈ کی درآمدات بند کر دی تھیں جس سے جیولری کی صنعت شدید متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اگست میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔
تاہم آج جاری ہونیوالے اس سروے ڈیٹا سے معیشت کا منفی رخ نمایاں ہوا ہے . سوئس کارپوریٹ سیکٹر کساد بازاری کے دروازے پر پہنچا ہوا لگ رہا ہے . جبکہ مالیاتی نظام پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے . تاہم حتمی طور پر رواں ہفتے کے اختتام پر Swiss Deposits report سے مالیاتی نظام پر اعتماد کا اندازہ قائم کیا جا سکے گا .
مارکیٹ کا ردعمل۔
توقعات سے منفی ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد سوئس فرانک کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) میں اہم نفسیاتی سطح (Psychological Level) کے قریب بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔