برطانوی سیاسی بحران: برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ۔

بنیادی جائزہ

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ 1.1200 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج زیادہ تر سرمایہ کار کیبل ( امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ) کو فروخت کر رہے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ محض 6 ہفتوں کے بعد برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے منی بجٹ، قرض کے کر ٹیکس چھوٹ دینے اور پینشنز کی ادائیگی کے معاملات پر ان کی اپنی ٹوری پارٹی کے اراکین کی طرف سے استعفی دینے کے مطالبے کے بعد پیدا ہونیوالا سیاسی بحران ہے۔ وزیراعظم لز ٹرس کی طرف سے ٹیکس پلان کا مسودہ واپس لئے جانے کے باوجود انکے وزیر خزانہ اور چیف وہیب کے بعد انکی کابینہ کی اہم ترین رکن وزیر داخلہ سویلا بریورمین بھی مستعفی ہو گئیں ہیں۔ اسی وجہ سے برطانوی سرمایہ کاروں میں معاشی اثاثہ جات کے لئے طلب (Demand ) موجود نہیں ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ٹیکنیکی پہلو سے امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) اپنی 20پ گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (200SMA ) کو بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ سیاسی اور معاشی اعتبار سےکسی واضح سمت کے تعین کے بغیر طلب (Demand ) میں کمی نظر آ رہی ہے اور بیئرش پریشر کیبل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے روکے ہوئے ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ بار بار 1.1200 کی سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ لیکن اس نفسیاتی سپورٹ کو توڑنے کے بعد اس کا ارتکاز منفی ہو جائے گا یعنی 75 فیصد سے زائد بیئرش ٹرینڈ، جس کے بعد 1.1140 اور 1.1100 کی طرف تیزی سے گراوٹ دکھائی دے سکتی ہے۔ کیونکہ برطانوی پاؤنڈ 1.1140 کی سپورٹ کو ایک ہلکی سی بیئرش ریلی کے ساتھ توڑ دیتا ہے ( جیسا کہ گذشتہ دنوں بار بار مشاہدہ کیا گیا۔ 1.1100 کی سپورٹ کو پاؤنڈ برقرار رکھنے کی کوشش کرتا کے ۔گزشتہ 200 گھنٹوں کی SMA میں سب سے مضبوط سپورٹ 1.1100 اور سب دے مشکل نفسیاتی حد (Resistance ) 1.1400 رہی ہے ۔ جبکہ 1.1055 سے 1.1050 کا سپورٹ زون اسوقت اوپر کی طرف 1.1240 فوری نفسیاتی حد کی طرح ہی پیش آ رہی ہے اور اس عبور کرنے کی صورت میں کیبل کو 1.1300 کی طرف ایک مضبوط ٹریگر مل سکتا یے جس سے تیسری نفسیاتی کی طرف ایک بڑیBullish Wave آ سکتی ہے۔ لیکن بڑے نفسیاتی ہدف 1.1400 سے پہلے 1.1300 سے اوپر 1.1335 اور 1.1345 کے درمیان بھی برطانوی پاؤنڈ ہمیشہ اوپر جاتے ہوئے مشکل محسوس کرتا ہے کیونکہ اس سطح کے درمیان Bulls کی طرف سے فروخت شروع ہو جاتی ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ کا Bias سائیڈ لائن یا نیوٹرل ہے اور اس میں بالکل بھی Bullish Momentum موجود نہیں ہے۔ جبکہ 22 فیصد بیئرش اوف 78 فیصد سائیڈ ویز ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button