AUDJPY کی قدر میں تیزی، مانیٹری پالیسی کے اثرات

جاپانی ین کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر 97.00 کا نفسیاتی مارک حاصل کرنے کے قریب

AUDJPY کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر 97.00 کے قریب پہنچ گیا ہے۔ بینک آف جاپان (BOJ) کے مانیٹری پالیسی فیصلے سے جاپانی ین نے انتہائی دفاعی انداز اختیار کر لیا ہے۔

مانیٹری پالیسی فیصلہ اور AIDJPY پر اسکے اثرات

بینک آف جاپان کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز کے مطابق Monetary Policy میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور شرح سود (Interest Rate) کو مئی کی سطح پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ BOJ کے مطابق یہ فیصلہ BOJ کے پالیسی ساز اراکین نے متفقہ طور پر کیا۔

جاپانی ین کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر

اگرچہ یہ اعلان مارکیٹ توقعات کے مطابق ہے تاہم بڑا سرپرائز 10 سالہ مدت کے جاپانی ین بانڈز کی Yields میں کوئی اضافہ نہ کیا جانا ہے۔ خیال رہے کہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے باوجود جاپانی مرکزی بینک ان بانڈز کے پرکشش منافع کو متبادل مانیٹری ٹول کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ AUDUSD گذشتہ ہفتے چین کی طرف سے جاپانی ین کی بجائے آسٹریلیئن ڈالر کو بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلیے استعمال کرنے کے اعلان کے بعد سے مسلسل تیزی کا رجحان اپنائے ہوئے ہے۔ اسکے علاوہ Australian Employment Report اور Consumer Confidence Sentiment کے اعداد و شمار نے بھی Aussie ڈالر کو ٹیکنیکی سپورٹ مہیا کی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے آسٹریلیئن ڈالر اسوقت اپنی 20 روزہ Moving Average کو 92.48 پر پیچھے چھوڑ کر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 21 فیصد قدر حاصل کر چکا ہے۔ یہ اسکی ایک نئی ٹرینڈ لائن ہے۔ کیونکہ یہ اپنی تمام حرکاتی اوسط کو مات دے چکا ہے۔ Bullish چینل نے 50SMA کو 91.15, 100 روزہ حرکاتی اوسط 90.76 اور 200SMA کو 91.75 کے پوائنٹس پر عبور کیا۔ اس طرح یہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ اس سے پہلے AUDJPY اس لیول پر جون 2022ء میں دیکھا گیا تھا۔

AUDJPY کی قدر میں تیزی، مانیٹری پالیسی کے اثرات

14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس خریداروں کو چیلنج کر رہی ہے اور Over Bought ایریا کے بلند ترین پوائنٹ ہے۔ یہاں سے اوپر کی طرف ریلی سے پہلے ایک بڑی اصلاح (Correction) متوقع ہے۔ تاہم جاپانی ین کی کمزوری کا Aussie ڈالر نے بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز یہاں پر Short Sell کی ایڈوائس دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 97.10 کے بعد ریلی میں کمی کا سگنل دے رہے ہیں۔ 9 جون 2022ء کو بھی آسٹریلیئن ڈالر اس سطح کو برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔

موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 95.50, 94.50 اور 93.90 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 97.10, 97.60 اور 98.80 ہیں۔ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 95.70 پر ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس کی مئی 2023ء کی بلند ترین سطح 92.44 تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button