AUDJPY: اصلاح کے عمل میں وسعت، RBA Monetary Policy کا اعلان

آسٹریلیئن ڈالر اپنی دو سال کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گیا۔

AUDJPY میں اصلاح (Correction) کا عمل 97.00 کی نفسیاتی سطح سے نیچے وسعت اختیار کر گیا ہے۔ RBA Monetary Policy فیصلے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر میں بڑے پیمانے پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں Aussie اثاٹے گذشتہ دو سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا تھا۔

RBA Monetary Policy کی تفصیلات

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) نے تمام پیشنگوئیوں کو مات دیتے ہوئے Interest Rate کو 4.10 فیصد سالانہ کی سطح پر برقرار رکھا ہے۔ اس طرح گذشتہ ماہ توقعات کے برعکس ریٹس بڑھانے کی طرح اس بار Rates Hike Program کو معطل کر کے آسٹریلوی مرکزی بینک نے ایک اور سرپرائز دیا ہے۔

RBA Monetary Policy

مرکزی کمیٹی کے دو روز سے جاری اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حالیہ رپورٹس میں افراط زر (Inflation) کی سطح میں واضح کمی آئی ہے اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے باعث Official Cash Rate کو جون 2023ء کی سطح پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آئندہ ماہ عالمی اور ملکی معاشی صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیکنیکی جائزہ

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر AUDJPY اپنی بلند ترین سطح 97.00 سے نیچے گراوٹ کا شکار ہے۔ تاہم معاشی ماہرین مجموعی منظرنامہ مثبت قرار دے رہے ہیں تاہم منفی ٹریگرز کے زیراثر بلش ریلی میں اسٹرینتھ اور ڈائریکشن کی کمی نظر آ رہی ہے۔ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 96.23 پر ہے اور اس کے قریب ہی پہلی سپورٹ 96.20 پر یے۔ ٹیکنیکی نقطہ نظر سے

اس لیول سے اوپر AUDJPY کا بلش زون ہے۔ جس سے نیچے 96.00 کی نفسیاتی سطح ہے۔ جو کہ اوپر کی طرف ریلی کے لئے انتہائی مضبوط سپورٹ مہیا کرتی ہے۔

AUDJPY

آسٹریلیئن ڈالر اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔ بالخصوص 20SMA کی سطح 95.52 سے اوپر سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو جاتے ہیں۔ تاہم اس سے نیچے بیئرش چینل شروع ہو جاتا ہے جسکا اختتامی پوائنٹ گذشتہ ماہ کی کم ترین سطح 90.30 ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 96.10, 95.80 اور 95.50 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 96.70, 97.10 اور 97.40 ہیں۔ اسکا طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔

یہاں پر یہ بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ اسوقت جاپانی ین کو بینک آف جاپان (BOJ) کی کوئی سپورٹ حاصل نہیں ہے۔ نرم مانیٹری پالیسی کے باوجود متبادل ٹولز کا استعمال بھی نہیں کیا جا رہا۔ حالانکہ اسکے خلاف آسٹریلیئن ڈالر سمیت دیگر تمام مضبوط کرنسیز تاریخ کی بلند ترین پر ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button