AUDUSD کی قدر میں گراوٹ، Australian Trade Balance اکتوبر میں 7129 ملین ڈالرز پر آ گیا

Aussie Dollars trades below 0.6550 during Asian Sessions after below expectations data.

AUDUSD کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ Australian Trade Balance Report کے Surplus میں کمی ہے . جو کہ اکتوبر 2023 کے دوران 7129 ملین ڈالرز پر آ گیا ہے . 

Australian Trade Balance Report کی تفصیلات

آج جاری کی جانیوالی Australian Trade Balance Report توقعات سے منفی رہی۔Australian Bureau of Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں  اگست 2023ء کے دوران  Trade Surplus نمایاں کمی  کے ساتھ 7129 ملیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 7500 ملیئن کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ سب سے منفی  پہلو Export Volume میں ہونے والی  4 فیصدکمی  ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران Imports میں سابقہ ریڈنگ کی نسبت 1 فیصدکمی ہوئی ہے .

AUDUSD کی قدر میں گراوٹ، Australian Trade Balance اکتوبر میں 7129 ملین ڈالرز پر آ گیا
Australian Trade Balance Report

Australian Trade میں یہ  تبدیلی بنیادی طور پر اسکے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر China کے ساتھ آرڈرز میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ایشیائی ملک Australia سے سالانہ 739 ملیئن ڈالرز کا خام لوہا (Iron Ore) درآمد کرتا ہے۔ جبکہ غذائی اجناس کا درآمدی حجم 7 ملیئن ٹن ہے۔ آسٹریلیئن ڈالرز کی سب سے زیادہ طلب چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے جڑی تمام خبریں Australian Trade Balance  پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

گذشتہ  روز میں بدترین گراوٹ کے بعد AUDUSD آج بھی Bearish Regression Chanel اختیار کئے ہوئے ہے .  جو کہ 200 ٹریڈنگ یونٹس سے بھی زیادہ کمی کا سبب بنا۔ ریکوری کے دوران سب سے بڑی مزاحمت 0.6570 پر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم یہ عبور ہونے پر اس کے لئے 0.6450 اور 0.6500 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ ٹریڈنگ چارٹ پر  مجموعی منظرنامہ بیئرش ہے۔ اس لیول کو عبور کرنے پر  ناکامی کی صورت میں نیچے کی طرف بڑی گراوٹ کا خدشہ ہے۔

AUDUSD کی قدر میں گراوٹ، Australian Trade Balance اکتوبر میں 7129 ملین ڈالرز پر آ گیا
#image_title

4 گھنٹوں کے دوران مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز نیچے کی طرف ہے۔ 20SMA بھی 0.6510 پر آ گئی ہے۔ جبکہ یہیں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے یہ سطح انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اگر 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کا جائزہ لیں تو یہ وسطی نقطے پر Oversold ایریا میں موجود ہے۔ جس سے محدود پیمانے پر پہلی اور دوسری مزاحمتی حدوں کی طرف ریلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6520, 0.6485 اور 0.6460 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6560 , 0.6530 اور 0.6590 ہیں۔  تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6600 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Leve)  عبور کرنے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ جس کے قریب ہی 0.6610 پر مزاحمتی اور ٹیکنیکی لیول ہے۔ جو بلش چینل کے آغاز پر اسکا پہلا محور بھی ہے۔

آج کی ٹریڈ میں Aussie Dollar کی بلند ترین سطح 0.6558 جبکہ کم ترین لیول 0.6520 رہا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز یہ رواں  ماہ کی کم ترین سطح 0.6310 تک گراوٹ کا شکار ہوا تھا۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button