AUDUSD کی بحالی میں وسعت ، Australian Trade Balance Report کے اثرات۔

اگست 2023ء کے دوران Exports میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا۔

AUDUSD میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کر گئی۔ Australian Trade Balance Report کے بعد Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

AUDUSD کا مومینٹم تبدیل کرنیوالے محرکات۔

آج جاری کی جانیوالی Australian Trade Balance Report توقعات سے زیادہ مثبت رہی۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اگست 2023ء میں Trade Surplus نمایاں اضافے کے بعد 964 ملیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 8725 ملیئن کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ سب سے مثبت پہلو Export Volume میں ہونیوالا 4 فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران Imports میں سابقہ ریڈنگ کی نسبت کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

AUDUSD کی بحالی میں وسعت ، Australian Trade Balance Report کے اثرات۔

آسٹریلوی ٹریڈ میں یہ مثبت تبدیلی بنیادی طور پر اسکے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر چین کے ساتھ آرڈرز کی بحالی ہے۔ایشیائی ملک آسٹریلیا سے سالانہ 739 ملیئن ڈالرز کا خام لوہا (Iron Ore) درآمد کرتا ہے۔ جبکہ غذائی اجناس کا درآمدی حجم 7 ملیئن ٹن ہے۔ آسٹریلیئن ڈالرز کی سب سے زیادہ طلب چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے جڑی تمام خبریں آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Australia Financial Indicators) پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

AUDUSD کی بحالی میں وسعت ، Australian Trade Balance Report کے اثرات۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

گذشتہ دو روز میں بدترین گراوٹ کے بعد AUDUSD اپنی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کرنے میں مصروف ہے جو کہ 200 ٹریڈنگ یونٹس سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ ریکوری کے دوران سب سے بڑی مزاحمت 0.6350 پر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم یہ عبور ہونے پر اس کے لئے 0.6450 اور 0.6500 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ ٹریڈنگ چارٹ پر اس بحالی کے باوجود مجموعی منظرنامہ بیئرش ہے۔ اس لیول کو برقرار رکھنے میں ناکامی کی صورت میں نیچے کی طرف بڑی گراوٹ کا خدشہ ہے۔

AUDUSD کی بحالی میں وسعت ، Australian Trade Balance Report کے اثرات۔

4 گھنٹوں کے دوران مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز نیچے کی طرف ہے۔ 20SMA بھی 0.6355 پر آ گئی ہے۔ جبکہ یہیں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے یہ مزاحمت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اگر 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کا جائزہ لیں تو یہ وسطی نقطے پر Oversold ایریا میں موجود ہے۔ جس سے محدود پیمانے پر پہلی اور دوسری مزاحمتی حدوں کی طرف ریلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6360, 0.6330 اور 0.6300 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6410 , 0.6430 اور 0.6460 ہیں۔  دوسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6400 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Leve)  عبور کرنے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ جس کے قریب ہی 0.6410 پر مزاحمتی اور ٹیکنیکی لیول ہے۔ جو بلش چینل کے آغاز پر اسکا پہلا محور بھی ہے۔

آج کی ٹریڈ میں Aussie Dollar کی بلند ترین سطح 0.6377 جبکہ کم ترین لیول 0.6320 رہا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز خہ دو سال کی کم ترین سطح 0.6280 تک گراوٹ کا شکار ہوا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button