AUDUSD میں بحالی، توقعات سے منفی Australian Trade Balance رپورٹ جاری.

منفی رپورٹ سے آئندہ ہفتے RBA Monetary Policy میں Interest Rate بڑھائے جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں .

AUDUSD میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کر گئی۔ Australian Trade Balance Report کے بعد Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

AUDUSD کا مومینٹم تبدیل کرنیوالے محرکات۔

آج جاری کی جانیوالی Australian Trade Balance Report توقعات سے منفی رہی۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا میں  اگست 2023ء کے دوران  Trade Surplus نمایاں کمی  کے ساتھ 6786 ملیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 9400 ملیئن کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ سب سے منفی  پہلو Export Volume میں ہونے والی  ١.4 فیصدکمی  ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران Imports میں سابقہ ریڈنگ کی نسبت 7 فیصد اضافہ ہوا ہے .

 AUDUSD میں بحالی، توقعات سے منفی Australian Trade Balance رپورٹ جاری.

آسٹریلوی ٹریڈ میں یہ مثبت تبدیلی بنیادی طور پر اسکے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر چین کے ساتھ آرڈرز کی بحالی ہے۔ایشیائی ملک آسٹریلیا سے سالانہ 739 ملیئن ڈالرز کا خام لوہا (Iron Ore) درآمد کرتا ہے۔ جبکہ غذائی اجناس کا درآمدی حجم 7 ملیئن ٹن ہے۔ آسٹریلیئن ڈالرز کی سب سے زیادہ طلب چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے جڑی تمام خبریں آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Australia Financial Indicators) پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

گذشتہ دو روز میں بدترین گراوٹ کے بعد AUDUSD اپنی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کرنے میں مصروف ہے جو کہ 200 ٹریڈنگ یونٹس سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ ریکوری کے دوران سب سے بڑی مزاحمت 0.6430 پر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم یہ عبور ہونے پر اس کے لئے 0.6450 اور 0.6500 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ ٹریڈنگ چارٹ پر اس بحالی کے باوجود مجموعی منظرنامہ بیئرش ہے۔ اس لیول کو برقرار رکھنے میں ناکامی کی صورت میں نیچے کی طرف بڑی گراوٹ کا خدشہ ہے۔

4 گھنٹوں کے دوران مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز نیچے کی طرف ہے۔ 20SMA بھی 0.6410 پر آ گئی ہے۔ جبکہ یہیں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے یہ سطح انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اگر 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کا جائزہ لیں تو یہ وسطی نقطے پر Oversold ایریا میں موجود ہے۔ جس سے محدود پیمانے پر پہلی اور دوسری مزاحمتی حدوں کی طرف ریلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6420, 0.6385 اور 0.6360 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6460 , 0.6430 اور 0.6490 ہیں۔  تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6500 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Leve)  عبور کرنے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ جس کے قریب ہی 0.6510 پر مزاحمتی اور ٹیکنیکی لیول ہے۔ جو بلش چینل کے آغاز پر اسکا پہلا محور بھی ہے۔

آج کی ٹریڈ میں Aussie Dollar کی بلند ترین سطح 0.6438 جبکہ کم ترین لیول 0.6390 رہا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز یہ رواں  ماہ کی کم ترین سطح 0.6310 تک گراوٹ کا شکار ہوا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button