GBPUSD اوپر کی طرف 1.2400 پر بحال ہونے کی کوشش میں

یورپی فوریکس سیشنز کے دوران GBPUSD اوپر کی طرف 1.2400 کی سطح پر بحال ہونے کی کوشش میں اس کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ کے محتاط رویے اور اہم مرکزی بینکوں کے فیصلوں کے انتظار میں سرمایہ کار سائیڈ لائن ہیں۔

بنیادی جائزہ

یورپی سیشنز (EU Sessions) میں GBPUSD نے ٹریڈنگ کا آغاز گذشتہ ہفتے کے واقعات کے زیر اثر انتہائی محتاط انداز میں کیا، اسکا نیوٹرل رجحان 1.2400 کے قریب وسعت اختیار کر گیا۔ مارکیٹ کے موڈ سے برطانوی پاؤنڈ اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور نفسیاتی سطح کو عبور کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ اگرچہ گذشتہ اختتام ہفتہ پر U.S Bureau of Statistics کی طرف سے ریلیز کردہ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کا ترجیحی گیج Core PCE Report امریکی ڈالر کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہے تاہم دن کے دوران ڈالر انڈیکس (DXY) مختلف وقفوں سے بحال ہوا۔ بالخصوص بینچ مارک 10 سالہ بانڈز کی Yields اوپر 3.5 فیصد پر جانے سے امریکی ڈالر کو تقویت ملی جس کے نتیجے میں GBPUSD کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ رواں ہفتے کے دوران امریکی فیڈرل ریزرو (Fed), بینک آف انگلینڈ (BOE) اور یورپی مرکزی بینک (ECB) مانیٹری پالیسیز کا اعلان کرنیوالے ہیں۔ کئی سمتوں سے ہونیوالے فیصلوں سے مارکیٹ اپنے بنیادی لیولز پر پریشر میں دکھائی دی۔ امریکی سیشنز (U.S Sessions) میں بھی مثبت ٹریگرز کی غیر موجودگی امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کو محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کے شکار رکھیں گے۔ بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کا یہ سلسلہ بدھ کے روز FOMC مانیٹری پالیسی کے اعلان اور جمعرات کو بینک آف انگلینڈ اور یورپی بینک کے فیصلوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) کے قلیل المدتی ٹیکنیکی منظر نامے سے مارکیٹ ڈائریکشن کا اشارہ مل رہا ہے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 سے قدرے اوپر Over Sold ایریا میں موجود ہے۔ پاؤنڈ 50SMA کے قریب آ گیا جو کہ اسکے Regression Channel سے نیچے اور پہلی مزاحمتی حد (R1) ہے۔ جس سے اوپر کی مزاحمتی حدیں 1.2445, 1.2475 اور 1.2505 ہیں۔ سپورٹ لیولز 1.2375, 1.2340 اور 1.2305 ہیں جبکہ اسکی Bullish سپورٹ کا آخری پوائنٹ 1.2300 کا نفسیاتی مارک ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز 40 فیصد Bullish جبکہ 45 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ہیں۔ مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی بیئرش ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Sell کی اسٹریٹجی ظاہر کر رہے ہیں۔ سپورٹ کے محور 1.2367, 1.2357 اور 1.2337 جبکہ مزاحمتی حدوں کے قریبی محور (Pivots) 1.2387, 1.2397 اور 1.2407 ہیں۔ 200SMA اسوقت 1.2349 ہے۔ جو کہ خریداری کی ٹرینڈ لائن ہے۔ سائیڈ لائن بلز 1.2300 تک سپورٹ جاری رکھ سکتے ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button