USDJPY طویل المدتی بیئرش ٹرینڈ اختیار کئے ہوئے۔ طلب میں کمی

USDJPY طویل المدتی بیئرش ٹرینڈ اختیار کئے ہوئے جبکہ ایشائی فاریکس سیشنز میں جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی طلب میں مسلسل کمی نظر آ رہی ہے۔

USDJPY کا بیئرش منظرنامہ

گذشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا اعلان بھی U.S Credit Limit اور ممکنہ ڈیفالٹ کے خطرے سے بیئرش امریکی ڈالر کو اسٹرینتھ نہ دے سکا اور تیزی کی ریلی ایک سیشن بھی جاری نہ رہ سکی۔ اس طرح اس کی طویل المدتی ٹرینڈ لائن بیئرش ارتکاز پر قائم ہے۔

جاپانی ین بھی گذشتہ روز سے خاصا متحرک ہے اور بینک آف جاپان کے گورنر کازو اوئیڈا کی جانب سے دیئے جانیوالے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے بیانات سے مضبوط سپورٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف امریکی ڈالر کو مسلسل نیچے آنے پر مجبور کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ صرف ایک ہفتہ قبل یہ انتہائی بیئرش موڈ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔ USDJPY آج کے ایشیائی سیشنز میں 137 اور 136 کے بعد 135 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑتے ہوئے یورپی مارکیٹس کے آغاز پر 0.156 فیصد کمی کے ساتھ 134.46 پر آ گیا۔

اس دوران امریکی ڈالر نے سنبھلنے کی کوشش کی لیکن بنیادی سپورٹ حاصل نہ ہونے کے سبب ٹریڈنگ چارٹ پر مسلسل منفی ریڈنگ پوسٹ ہوتی رہی۔ اس سطح پر 134.45 کی سطح ایک مضبوط سپورٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ گذشتہ دو ماہ کے دوران یہاں سے یہ دوبارہ بحال ہوتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ یہ سطح آج کا محور بھی ہے۔ تاہم اسکے بریک ہونے سے 132.20 کی طرف مزید گراوٹ جاری رہ سکتی ہے۔ آج سارا دن اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ لیکن اس سے نیچے شدید فروخت بھی متوقع ہے۔

موونگ ایوریجز، سپورٹ لیولز اور مزاحمتی حدیں۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Sell کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔ جنکہ اگر گذشتہ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ کا مشاہدہ کریں تو 8 موونگ ایوریجز فروخت کا اشارہ کر رہے ہیں۔ یہاں پر اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 37 کی سطح پر پے جو کہ بیئرش مومینٹم جاری رہنے کی علامت ہے۔

 

مومینٹم انڈیکیٹرز بھی طلب میں مزید کمی کے امکانات دے رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 134.10, 133.90 اور 133.60 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 134.30, 134.60 اور 134.80 ہیں۔ اسوقت یہ اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ 50 ، 100 اور 200 روزہ  Dynamic Moving Averages سے یہ پہلے ہی نیچے تھا۔ Fibonacci کی 61.8 ریٹریسمنٹ 135.70 اور  23.6 فیصد 135.20 پر ہے۔ اس طرح ٹیکنیکی چارٹ منفی منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔ مستقبل قریب میں بھی یہ ٹرینڈ جاری رہ سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button