جاپانی ین کی گرتی ہوئی قیمت انتہائی پریشان کن ہے۔ جاپانی وزارت خزانہ
جاپانی ین کی Value of Japanese Yen گرتی ہوئی قیمت انتہائی پریشان کن ہے۔ جاپانی وزارت خزانہ۔۔ٹوکیو ۔ جاپانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق جاپانی ین کی کم ہوتی ساکھ ناقابل قبول ہے ۔ ترجمان کے مطابق صرتحال کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑی تو جاپانی معاشی ادارے مداخلت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ین کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے وزارت خزانہ مسلسل بینک آف جاپان Bank of Japan کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔ دوسری طرف کسی عملی اقدام کے نہ ہونے اور زبانی مداخلت کے دعووں کی وجہ سے آج بھی جاپانی کرنسی دباو کی شکار دکھائی دے رہی ہے۔ آج ڈالر کے بدلے میں Value of Japanese Yen جاپانی ین 130 کی سطح کو توڑتے ہوئے اسوقت 131 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔