کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر کے مقابلے میں تمام کرنسی پیئرز کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان
کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر کے مقابلے میں تمام Currency Pairs کرنسی پیئرز کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان: ٹوکیو ( فاریکس نیوز) ۔۔ آج ایشیئن مارکیٹس کے آغاز میں چین کے طرف سے سخت لاک ڈاون کے اعلان، امریکی فیڈرل ریزروز کی طرف سے فاریکس ریزرو ریٹس میں اضافے اور روس پر عائد نئی پابندیوں کے اعلان کے منفی اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں تمام کرنسی پیئرز Currency Pairs زمیں بوس ہوتے ہوئے محسوس ہر رہے ہیں۔ جاپانی ین، کینیڈین ڈالر، آسٹریلین ڈالر اور یورو، سبھی کی قیمتوں میں شدید کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ابھی مارکیٹس کا آغاز ہے اور فاریکس مارکیٹ میں تمام International Trading Currencies بین الاقوامی ٹریڈنگ کرنسیز اوسطا 200 سے 300 ٹریڈنگ پوائنٹس کھو چکہ ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔