UK Manufacturing PMI جاری ، GBPUSD میں بحالی
اگست 2023ء کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 43.00 فیصد رہا۔
UK Manufacturing PMI جاری کر دی گئی ۔ جس کے بعد GBPUSD میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
UK Manufacturing PMI کی تفصیلات
S&P Global کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں پرچیز مینیجرز انڈیکس 43.00 فیصد رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 42.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو گذشتہ ماہ کی PMI Reading 45.3 فیصد رہی تھی۔ اس طرح اگرچہ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت آئی ہے۔ تاہم یہ اعداد و شمار گذشتہ 45 مہینوں کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
برطانوی صنعتی پیداواری شعبہ مسلسل تنزلی کا شکار
رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں کہا ہے کہ برطانوی صنعتی پیداواری شعبہ تنزلی کا شکار اور کساد بازاری (Recession) کی لپیٹ میں یے۔ اشیاء کی ملکی اور غیر ملکی مارکیٹس میں طلب (Demand) میں مسلسل کمی آ رہی یے۔ عدم استحکام رسد کے باعث قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جو کہ نئے آرڈرز میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔
ذرائع توانائی کی قیمتیں اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو سالوں کے دوران برطانوی معیشت ذرائع توانائی کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافے سے متاثر ہو رہی ہے۔ پیداواری لاگت بڑھنے سے لیبر مارکیٹ بھی دباؤ کی شکار ہوئی ہے اور بیروزگاری کی شرح میں بھی اضافے کا خدشہ موجود یے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ ایک سال کے دوران معاشی بحران کے باعث دو منتخب برطانوی وزرائے اعظم کو استعفی دینا پڑا تھا۔ ان میں سے لز ٹرس محض 45 دن حکومت کر پائی تھیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرائن جنگ کے سبب عالمی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے گہرے اثرات برطانوی معیشت پر کساد بازاری کی صورت میں مرتب ہوئے ہیں۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) کی قدر میں کسی حد تک بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت یہ European FX Sessions کے دوران 0.09 فیصد تیزی کے ساتھ 1.2680 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2639 سے 1.2690 کے درمیان ہے۔
گذشتہ روز US PCE Data جاری ہونے کے بعد برطانوی پاؤنڈ 1.2700 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) بریک کرتے ہوئے نیچے آ گیا تھا۔ تاہم آج کی برطانوی رپورٹ سے اسکی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ آج 1.2700 کا مارک عبور کرنے کی صورت میں اس کے لئے 1.2750 اور 1.2800 کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا اور سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو جائیں گے۔ جس سے مجموعی منظرنامہ بھی بلش ہو جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔