US ISM Data جاری ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی۔

ستمبر 2023ء میں Manufacturing PMI انڈیکس 49 فیصد رہا۔

US ISM Data جاری کر دیا گیا۔ توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

US ISM Data کی تفصیلات۔

Institute of Supply Management کی طرف سے جاری کردہ سروے رپورٹ میں ستمبر 2023ء کے دوران ملک میں صنعتی شعبے کا Purchase Managers Index توقعات کو مات دیتے ہوئے 49.00 رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 47.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ اگست کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 47.6 فیصد تھی۔

US ISM Data جاری ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی۔

US ISM Data جاری ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی۔

دیگر تفصیلات کے مطابق ادا کردہ قیمتوں (Prices Paid) کا انڈیکس 43.8 فیصد رہا۔ صنعتی شعبے میں Employment کی سطح 51.8 فیصد رہی ہے ۔ جو کہ U.S Labor Market پر دباؤ میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے اور چھ ماہ کے بعد 50.00 کی بنیادی سطح سے اوپر مثبت زون میں رہی ہے۔ اگر نئے آرڈرز کا جائزہ لیں تو یہاں پر تخمینہ 46.2 فیصد تھا جبکہ حتمی اعداد و شمار 49.2 فیصد رہے۔ پیداوار کا انڈیکس رپورٹ کے دیگر تمام حصوں سے مثبت 52.5 فیصد رہی ہے۔ اس طرح آج کی یہ رپورٹ امریکی معیشت پر Inflation کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز ، کماڈٹیز اور اسٹاکس میں مندی کا رجحان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button