US PCE Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ ، یورو اور گولڈ میں بحالی.
ستمبر 2023 میں افراط زر کی ریڈنگ توقعات کے مطابق 3.4 فیصد رہی
. US PCE Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میںاتار چڑھاؤ جبکہ یورو اور گولڈ میں بحالی ریکارڈ کی گئی ہے .
US PCE Report کی تفصیلات.
امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 میں افراط زر کی ریڈنگ توقعات کے مطابق 3.4 فیصد رہی. اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو اگست میں یہ انڈیکس 3.9 فیصد رہا تھا . دوسری طرف Headline PCE ریڈنگ 3.7 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی .
موجودہ معاشی حالات میں یہ رپورٹ کتنی اہمیت کی حامل ہے.؟
اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے افراط زر کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر فیڈرل ریزرو (Fed) اپنی اگلی میٹنگز کے دوران مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ فیڈرل ریزرو Hike Rate پروگرام بند کر چکا ہے تب افراط زر کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار نومبر میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے
اسٹاکس، کماڈٹیز اور فاریکس بالخصوص امریکی ڈالر (USD) پر بھی اسکے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور عالمی مارکیٹس (Global Markets) کی سمت کا تعین بھی اسی پر منحصر ہوتا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ مہینے کا آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہے جس سے نومبر 2023ء کی پالیسی میٹنگ تک FOMC کے موڈ کا تعین اسی رپورٹ پر کیا جائے گا۔
مارکیٹ کا ردعمل.
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ دیگر کرنسیز اور ٹریڈنگ اثاثوں میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . امریکی ڈالر کے حلاف یورو یعنی EURUSD اسوقت 1.0569 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ گولڈ بھی کسی حد تک بحالی کے بعد 1980 پر آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔