USDCAD میں تیزی ، کروڈ آئل کی قدر میں گراوٹ اور فیڈرل ریزرو کے بیانات۔
کینیڈین ڈالر کے خلاف امریکی ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح 137.00 پر آ گیا۔ .
USDCAD کی قدر میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں کروڈ آئل کی قدر میں کمی اور فیڈرل ریزرو کے اہم عہدیداروں کی طرف سے دیئے جانیوالے بیانات ہیں۔
کروڈ آئل USDCAD پر کیسے اثرانداز ہو رہا ہے۔؟
کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI Oil میں کینیڈین شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کروڈ آئل کی قیمتوں میں آنیوالی تبدیلی کینیڈین ڈالر پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے کینیڈین مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی لیکوئیڈٹی بڑھ جاتی ہے کیونکہ شمالی امریکی ملک کا فی شیئر منافع بھی اوپر چلا جاتا ہے۔ جبکہ آئل کی قیمتوں میں کمی کے نتائج بھی منفی ہوتے ہیں۔
ایک سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد گذشتہ ہفتے سے کروڈ آئل کی قیمتوں میں OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی کے بارے میں متضاد بیانات کے بعد کروڈ آئل 90 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آ گیا۔ یہ وہ بنیادی محرک ہے جو کینیڈین ڈالر میں مندی جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
فیڈرل ریزرو کے بیانات مارکیٹ مومینٹم پر کیسے اثر انداز ہوئے .؟
گذشتہ کئی روز سے فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز اراکین Interest Rates کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے بیانات دے رہے ہیں۔ جس سے افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔
اپنی تقریر کے دوران سینئر پالیسی ساز رکن اور فیڈرل ریزرو کلیولینڈ کی صدر لوریٹا میسٹر نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی موجودہ صورتحال رواں سال کے دوران ایک بار Interest Rate بڑھائے جانے کی متقاضی ہے اور وہ آئندہ اجلاس میں اسکی حمایت کریں گی .
اسکے علاوہ تازہ ترین تقاریر سے مارکیٹس میں یہ سگنل گیا ہے کہ رواں سال Terminal Rates میں شرح سود کی حد مقرر کرنے کی بجائے اضافہ جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ یعنی 5.60 فیصد سالانہ کی شرح سود معیشت اور مالیاتی نظام پر Inflation کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام ٹریڈنگ یونٹس Risk Assets بن گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ کے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کئے ہوئے ہے
ٹیکنیکی تجزیہ.
ایشیائی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح 1.3700 پر آ گیا ہے۔ یہ اسکی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔
اسکی 20SMA کا لیول 1.3544 جبکہ طویل المدتی 100 روزہ اوسط 1.3405 اور 200SMA کی سطح 1.3459 ہے . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.3660 ، 1.3620 اور 1.3580 ، مزاحمتی حدیں 1.3720 ، 1.3760 اور 1.3820 ہیں. اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بلش ہے جبکہ تیسری سپورٹ بریک ہونے تک تیزی کی ریلی جاری رہنے کی توقع ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔