USDCAD میں 1.3500 سے نیچے گراوٹ، Canadian Trade Balance جنوری میں 0.50 بلین پر آ گیا

International Exports Volume increased 62 billion, surged demand for Canadian Dollar

USDCAD میں 1.3500 سے نیچے گراوٹ واقع ہوئی ہے . آج جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق Canadian Trade Balance جنوری میں 0.50 بلین پر آ گیا ہے . جس سے US Sessions کے دوران Canadian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

Canadian Trade Balance کے USDCAD پر اثرات.

Canadian Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری  2024ء کے دوران ملکی  International Trade Surplus کا حجم 500 ملین ڈالر رہا۔ جبکہ اس سے قبل100 ملین کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گزشتہ سال دسمبر  کی رہورٹ سے کریں تو اس  میں Trade Deficit خاصا منفی رہا . جو کہ 300 ملین  ڈالر تھا  ۔ اس طرح رپورٹ نہ صرف توقعات بلکہ سابقہ رپورٹس کی نسبت بھی انتہائی مثبت رہی ہے .

USDCAD میں 1.3500 سے نیچے گراوٹ، Canadian Trade Balance جنوری میں 0.50 بلین پر آ گیا
USDCAD

اعداد و شمار میں Exports کا حجم 62 بلیئن ڈالر رہا جبکہ گذشتہ اس سے قبل یہ 64 بلیئن ڈالرز تھا۔ دوسری طرف Imports کا  حجم 61.79 بلیئن ڈالرز رہا ہے۔ جبکہ سابقہ سطح 64.7 بلیئن تھی۔ رپورٹ توقعات سے انتہائی مثبت اور Canadian Economy پر Inflation کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے .

کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں کینیڈین شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کروڈ آئل اور کینیڈین ڈالر کی قدر ایک دوسرے سے براہ راست تعلق رکھتی ہے۔ کروڈ آئل کی قیمت میں اضافے سے کینیڈا کا فی شیئر منافع بڑھ جاتا ہے۔ اور امریکی ڈالر کی کینیڈین مارکیٹ میں لیکوئیڈٹی زیادہ ہو جاتی ہے۔ جبکہ قیمتوں میں کمی کے نتائج اس کے برعکس ہوتے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Canadian Dollar کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ USDCAD  امریکی سیشنز کے دوران 1.3500 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

USDCAD میں 1.3500 سے نیچے گراوٹ، Canadian Trade Balance جنوری میں 0.50 بلین پر آ گیا
USDCAD

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button