USDCAD میں 1.3450 سے اوپر بحالی، Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی.

Headline Inflation ticked higher to 3.4% while the Core Inflation diminished to 0.5 % in December

Canadian CPI Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد USDCAD کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر  2023 میں Headline Inflation میں اضافہ جبکہ  Core Inflation میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس سے Canadian Dollar اپنی سمت کھوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے .

Canadian CPI Report کی تفصیلات۔

Canadian Department of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر  2023ء میں Headline Inflation توقعات سے کے برعکس ایک مرتبہ پھر توقعات کو مات دیتے ہوئے 3.4 فیصد رہی۔ معاشی مایرین 3.1 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ ۔ خیال رہے کہ نومبر میں یہ سطح 3.1 فیصد سالانہ پر تھی۔ ماہانہ Inflation توقعات سے کم  0.1 فیصد رہی۔

اگر Core CPI کا ذکر کریں تو اسکی ماہانہ سطح میں بھی 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ملے جلے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کیا ظاہر کر رہی ہے۔ ؟

Ukraine پر روسی حملے کے بعد 22 ماہ کے عرصے میں Core Inflation ۔ مسلسل دوسرے ماہ توقعات سے کم رہی  جس سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی ظاہر ہو رہی ہے ۔ تاہم Bank of Canada کی آئندہ Monetary Policy میں نرمی کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا ہے .۔

ملے جلے ڈیٹا  سے WTI Crude Oil  محدود رینج اختیار کر گیا ہے ۔ یاد دلاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو Crude Oil سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئل اور Canadian Economy کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔

USDCAD کا ردعمل.

ڈیٹا منظر عام پر آنے کے بعد Canadian Dollar میں گراوٹ جبکہ اسکے خلاف US Dollar جارحانہ انداز اپنائے ہوئے 1.3450 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

USDCAD میں 1.3450 سے اوپر بحالی، Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی.
USDCAD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button