USDCAD میں مندی ، Canadian CPI دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی .
Headline Inflation declined to 3.1% while the Core Inflation diminished to 2.7 %
Canadian CPI Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد USDCAD کی قدر میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں Headline Inflation دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے .
Canadian CPI Report کی تفصیلات۔
Canadian Department of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں Headline Inflation توقعات سے کم رہی۔ معاشی مایرین 3.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ جبکہ اسکی ریڈنگ 3.1 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ ستمبر میں یہ سطح 3.7 فیصد سالانہ پر تھی۔ ماہانہ Inflation منفی 1 فیصد رہی۔
اگر Core CPI کا ذکر کریں تو اسکی ماہانہ سطح میں بھی 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
توقعات سے مثبت رپورٹ کیا ظاہر کر رہی ہے۔ ؟
Ukraine پر روسی حملے کے بعد 18 ماہ کے عرصے میں آنیوالا یہ مثبت ترین ڈیٹا ہے۔ جو کہ افراط زر اور Recession کے اثرات میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم Bank of Canada کی آئندہ Monetary Policy میں نرمی کی نشاندہی بھی کر رہا ہے۔
Inflation میں کمی سے WTI Crude Oil پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ یاد دلاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو Crude Oil سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئل اور Canadian Economy کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل.
ڈیٹا منظر عام پر آنے کے بعد Canadian Dollar میں گراوٹ جبکہ اسکے خلاف US Dollar جارحانہ انداز اپنائے ہوئے 1.3705 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔