USDCHF میں 0.8820 سے اوپر بحالی، Swiss Trade Balance جنوری میں 4.74 بلین فرانک پر آ گیا.
Upbeat Financial Data diminished demand for Swiss Franc ignoring Geopolitical tensions
USDCHF میں 0.8820 سے اوپر بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج جاری کئے جانیوالے توقعات سے مثبت ڈیٹا میں Swiss Trade Balance جنوری 2024 کے دوران 4.74 بلین فرانک پر آ گیا. جس کے بعد Middle East میں Geopolitical Tensions کو نظر انداز کرتے ہوئے European Sessions کے دوران Swiss Franc کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .
Swiss Trade Balance Report کی تفصیلات.
Federal Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024ء میں Trade Surplus نمایاں اضافے کے ساتھ 4.74 ارب فرانک رہا۔ معاشی ماہرین 1.25 ارب کی توقع کر رہے تھے۔ بتاتے چلیں کہ دسمبر 2023 میں یہ ریڈنگ 1.25 بلیئن آئی تھی ، تاہم نظرثانی شدہ سرپلس 1.32 ارب فرانک رہا تھا۔
اعداد و شمار Swiss Economy کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہے ہیں ؟
ڈیٹا توقعات سے خاصا مثبت رہا ہے۔ جو کہ رواں سال کے آغاز پر تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ International Trade میں Exports دسمبر کی نسبت 21.3 فیصد بڑھی ہیں ۔ جبکہ اس دوران Imports میں محض 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سے صنعتی پیداواری عمل میں بھی بحالی نظر آ رہی ہے۔ Swiss Watches کی Exports میں ماہانہ بنیادوں پر 4 جبکہ سالانہ شرح میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں Gold Exports بھی 2 فیصد بہتری آئی ہے ۔ مجموعی طور پر یہ تمام فگرز حوصلہ افزاء اور Ukraine پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے Global Financial Crisis کی شدت میںکمی کی علامت ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں Switzerland نے Russia سے Gold Imports بند کر دی تھیں جس سے Jewelry کی صنعت شدید متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اگست 2023 میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔
USDCHF کا ردعمل.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کے مقابلے میں USD میں تیزی دیکھی گئی۔ جو کہ 0.8820 کی مزاحمتی حد سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔