USDCHF محدود رینج میں 0.8800 کے قریب مستحکم ، SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 477.1 بلین فرانک ہو گئے.

Downbeat Foreign Reserves data diminished demand for Swiss Franc in European Session

USDCHF محدود رینج میں 0.8800 کے قریب مستحکم نظر آ رہا ہے . آج جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 477.1 بلین فرانک کی سطح پر آ گئے ہیں . توقعات سے منفی ڈیٹا سامنے آنے کے بعد مارچ 2024 سے SNB Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی  کے امکانات میں اضافہ ہوا  . اسی وجہ سے Swiss Franc کی طلب European Sessions کے دوران کم ہوئی ہے . 

Swiss Deposits Report کی تفصیلات

Swiss National Bank  کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے  ڈیپازٹس کا حجم 477.1 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 482 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل  یہ ریڈنگ 481 بلیئن فرانک رہی تھی جو کہ رواں ہفتے کا تخمینہ تھا۔ اس طرح Global Banking Crisis کے بعد مسلسل دوسرے ماہ  ملک میں Foreign Investment کا منفی حجم دیکھا جا رہا ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال مارچ میں ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین Multinational Banks کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا اور دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ عرصے کے دوران سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . ۔

خیال رہے کہ سوئس مرکزی بینک ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر Monetary Policy کا جائزہ لیتا ہے۔ Swiss Banking Industry کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور Credit Suisse Crisis سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔

USDCHF کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں مندی  ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں USD یورپی سیشنز کے دوران  نفسیاتی ہدف 0.8800 کے قریب مستحکم نظر آ رہا ہے ۔

USDCHF محدود رینج میں 0.8800 کے قریب مستحکم ، SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 477.1 بلین فرانک ہو گئے.
USDCHF

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button